ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامران اکمل نے نئی حکومت سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کرنے کی درخواست کردی

 لاور:پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے نئی حکومت سے ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو بحال کرنے کی درخواست کردی۔کامران اکمل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش کی وجہ سے متعدد کرکٹرز بے روزگار ہوئے ہیں ،

میری نئی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو بحال کرائے۔انہوں نے کہاکہ رمیز راجہ اگر اچھا کام کررہے ہیں تو انہیں عہدے پر جاری رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ

نئی حکومت کے آنے کے بعد استعفیٰ دینے کے حوالے سے اب کس بات کا انتظار ہے۔سلمان بٹ نے کہا تھا کہ دورہ بنگلا دیش کے دوران چیئرمین پی سی بی نے کپتان بابراعظم کو ویڈیو کال کی اور کہا کہ  ڈپارٹمنٹ کرکٹ ختم کر کے کھلاڑیوں کو پارٹ ٹائم کرکٹر بنادیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ

عمران خان کو ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے میں نے آرٹیکل بھی لکھ کر بھیجے ، انہوں نے ضرور پڑھے ہوں گے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ کسی کو معلوم نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں