ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ : کورونا قوانین کی خلاف ورزیوں کے کیس میں لارڈ ڈیوڈ وولفسن مستعفی

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر لارڈ ڈیوڈ وولفسن وزارت انصاف کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پارٹی گیٹ اسکینڈل میں ملوث وزیراعظم بورس جانسن پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کورونا پابندیوں کے دوران سرکاری رہایش گاہ میں پارٹی کرنے پر بورس جانسن پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔ بورس جانسن برطانیہ کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں قانون توڑنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ بدھ کے روز انہوں نے جرمانہ ادا کرتے ہوئے قوم سے معافی بھی مانگ لی تھی، تاہم اس کیس میں ان پر مزید جرمانوں کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں