ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بریلی: پاکستانی گانے سننے پر دو مسلم نوجوان گرفتار 

بریلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں2مسلمان نوجوانوں کو پاکستانی گیت سننے پر گرفتار کرلیاگیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں مسلمان لڑکوں کو مقامی ہندوئوں کی شکایت پر ان کی دکان سے گرفتار کیاگیا ۔ پولیس نے 16اور 17سالہ مسلمان نوجوانوں کوجو کزنز ہیں کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔دونوں نوجوان ضلع بریلی کے علاقے سنگھائی مروان میں ایک کریانے کی دکان چلاتے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان گانوں میں پڑوسی ملک کی تعریف کی گئی تھی۔ گانا سننے والے لڑکوں کی ایک ویڈیو، جسے شکایت کنندہ نے خفیہ طور پر ریکارڈ کیا تھا سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔گرفتار کئے گئے نوجوانوںکے اہل خانہ کے مطابق دونوں کو بدھ کی شام کو حراست میں لیا گیا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں