ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سول آبادی کے انخلا کے لیے نو گزرگاہیں کھولنے پر اتفاق ہو گیا ہے: یوکرین

یوکرینی نائب وزیراعظم ایرینا  ویریش چک نے کہا ہے کہ  آج سول شہریوں کے انخلا کے لیے نو عدد گزرگاہیں کھولنے پر معاہدہ ہو گیا ہے ۔

 ویرش چک نے ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں  اس بات کا حوالہ دیا اور کہا کہ ماریوپول،بردیانسک،توکماک اور اینیر گودار سے زاپوریا جانے کے خواہاں شہری اپنی گاڑیوں کے ذریعے  جبکہ ویریشچک،سیورونودینسک،لیسی چانسک ،پوپاسنا اور  روبیجنہ شہروں کے عوام بسوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

نائب وزیزراعظم نے یہ بھی بتایا کہ لوہانسک  کے علاقے میں روسی فوج اگر جنگ بندی کا اعلان کر دے تو وہاں سے بھی انخلا ممکن ہو سکے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں