ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا میں ایشیاکپ کی میزبانی کا فیصلہ آئی پی ایل فائنل کے بعد ہوگا، بی سی سی آئی


Alkhidmat

نئی دہلی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ایشیاکپ کی میزبانی کا فیصلہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فائنل کے بعد ہوگا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ سری لنکا میں جاری معاشی بحران کے باعث ایشیاکپ کی میزبانی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔

Alkhidmat

تاہم حتمی فیصلہ آئی پی ایل فائنل کے بعد کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ سے ایشیاکپ کی میزبانی سے حوالے سے بات ہوئی ہے، جس میں لنکن بورڈ کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ محفوظ طریقے سے مینز ایشیاکپ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 29مئی کو آئی پی ایل فائنل کے بعد ایشیاکپ کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں