ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عمران خان کی خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آمد

arrival in Karachi
Alkhidmat

 کراچی:سابق وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچے۔ شاہ محمود قریشی ، شہباز گل بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

Alkhidmat

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل پر لینڈ کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماﺅں نے عمران خان کا ٹرمینل ون پر استقبال کیا۔عمران خان کے کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت موجود تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو خصوصی انتظامات کے تحت گورنر ہاﺅس کراچی لایا گیا۔ سندھ رینجرز اور کراچی پولیس کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم کے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔گورنر ہاﺅس میں اجلاس کے بعد عمران خان جناح گراﺅنڈ کے جلسے میں پہنچے۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں