ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں‘امریکا

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہیں، امریکا اورپاکستان کے 75سال سے تعلقات ہیں جوبہت اہم ہیں۔ترجمان کاکہنا تھا کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے متفق ہیں۔ سازش سے متعلق ہمارا پیغام اورموقف واضح ہے۔ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے بلکہ پرامن جمہوری اصولوں اورانسانی حقوق کوسپورٹ کرتے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا پرلگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔شہبازشریف کو پارلیمنٹ سے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مبارکباد دی تھی۔ پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کرپاکستان اورخطے میں امن اورخوشحالی کے لیے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں