ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمیں تو پتا ہی نہیں چلا، پرویز الہٰی پر تشدد سے عثمان بزدار لاعلم نکلے


Alkhidmat

لاہور: رہنما تحریک انصاف عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلی کے امیدوار چوہدری پرویز الہی پر تشددکے واقعے سے لاعلم نکلے۔عثمان بزدار پرویز الہیٰ کی عیادت کے لیے ان کے چیمبر پہنچے تو پرویز الہی نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیلات سے عثمان بزدار کو آگاہ کیا۔

Alkhidmat

چوہدری پرویز الہی نے بتایا کہ وہ ایوان میں اس طرف یہ کہنے گئے تھے کہ ایسا نہ کریں، اس دوران رانا مشہود کچھ لوگوں کو لے کر آگئے، سعد رفیق کا بھائی سلمان رفیق بھی آپہنچا اور مجھے پیچھے سے پکڑ کر نیچےگرایا،

جب نیچے گرا تو پھر میں بے ہوش ہوگیا اور پھر نہیں معلوم کیا ہوا۔اس پر عثمان بزدار نے اظہار حیرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں چلا، جس پر تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت اور ان کے ساتھ کھڑے شخص نے لقمہ دیا کہ ہمیں پتا چل گیا تھا،

ہم پہنچ گئے تھے۔عثمان بزدار کے پوچھنے پر پرویز الہٰی نے کہا کہ ان کا بازو فریکچر ہوا ہے۔خیال رہے کہ ہفتہ کوپنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران چوہدری پرویز الہی بھی نرغے میں آگئے اور تشدد سے زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میرا بازو ٹوٹ گیا ہے اور سینے پر بھی چوٹیں آئی ہیں، اپوزیشن نے اپنے غنڈے بلائے ، شریفوں کا اصل چہرہ سب نے دیکھ لیا ہے،

سارے معاملے میں آئی جی پنجاب ملوث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں کہاں جاں، میرے لیے کوئی عدالت نہیں ہے، میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، از خود نوٹس ان کے لیے لیا جاتا ہے جن کی کوئی سفارش ہو ، یہ شریفوں کی جمہوریت ہے۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں