ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ یورپ کا شیڈول فائنل ، قومی ہاکی ٹیم 22اپریل کو ہالینڈ روانہ ہوگی

Alkhidmat

لاہور(جسارت نیوز) ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل ہوگیا۔ ویزے آئندہ ہفتے مل جائیں گے۔قومی ٹیم 5 میچز کھیلنے کیلیے22 اپریل کو ہالینڈ روانہ ہوگی، ہیڈکوچ سی گفرائید ایکمین ایمسٹرڈیم روانہ ہو گئے۔پروگرام کیمطابق پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچے گی جہاں 3 روز پریکٹس کے بعد 26اپریل کوہالینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی، دوسرا میچ 27 اپریل کوطے ہے۔ 28 اپریل کو بلجیم روانگی کے بعد29 اپریل کووہاں میچ شیڈول ہے، ا سپین کیساتھ 3 میچ دورے میں شامل ہیں، جو 2، 3 اور4مئی کو ہوں گے۔ٹیم مینجر خواجہ جنید کے مطابق کافی عرصے بعد پاکستانی ٹیم یورپ جارہی ہے ، ایشیا کپ سے پہلے اس دورے سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے اور ہمیں ٹیم کی خامیوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا، ایکمین کی جلد روانگی کا مقصد وہاں پر ٹیم کے پہنچنے سے پہلے انتطامات کو یقینی بناناہے۔یورپ سے واپسی پر دوبارہ کیمپ لگے گا جس کے بعد ایشیا کپ کے لیے جکارتہ انڈونیشیا روانہ ہوگی۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں