ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریائی رہنما کے یوم پیدایش پر اسلحہ کے بجائے رقص و سرود

پیانگ یانگ : شمالی کوریا ئی رہنما کم جونگ اور فوجی قیادت تقریب میں شریک ہے

Alkhidmat

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے بانی رہنما کم ال سنگ کی ایک سو دسویں یوم پیدایش کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق پیانگ یانگ کے مرکزی چوک میں آتش بازی کی گئی اور شہریوں نے جلوس نکالے۔ اس موقع پر خلاف توقع کوئی ہتھیار نمایش کے لیے نہیں پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ کمال سنگ کا انتقال 1994 ء میں ہواتھا۔ انہوں نے جس حکومت کی بنیاد رکھی اس کی قیادت اب ان کے پوتے کم جونگ ان کر رہے ہیں۔عام طور پر شمالی کوریا میں رہنماؤں کے یوم پیدایش پر ہتھیاروں کی نمایش کرکے طاقت کا اظہار کیا جاتا ہے،تاہم اس بار رقص و سرود کی محفلیں سجائی گئی ہیں۔

Alkhidmat

 

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں