ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے دیامیر بھاشا ڈیم کو 2026 تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا


Alkhidmat

چلاس: وزیراعظم نے دیا میر بھاشا ڈیم میں کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے منصوبے کو 2029ء کے بجائے 2026ء تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

Alkhidmat

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اچانک دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کے جائزے کے لیے پہنچ گئے، جہاں انہیں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بریفنگ کے بعد بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیمز نہ ہونے سے پانی وافر مقدار میں ضائع ہو رہا ہے، بھاشا ڈیم کی تکمیل مستقبل میں ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیم سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور زرعی سرگرمیاں بڑھیں گی، یہ بہت بڑا منصوبہ ہے او ر اس کی جلد ازجلد تکمیل کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ٹیم کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبے کو 2029ء کے بجائے 2026ء تک مکمل کیا جاسکے۔

اس موقع پروزیراعظم نے سال بھر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے 13 کلومیٹر طویل بابو سرٹاپ ٹنل تعمیر کرنے کا اعلان کیا اور حکام کو اس حوالے سے جائزہ رپورٹ ان کے دفتر میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے علاقے کی آبادی کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے چلاس میں نئے اسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا اور کہا کہ اسپتال کی تعمیر سے متعلق رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائے، اسپتال کی تعمیر کے لیے دن رات کام ہوگا، اسپتال میں علاج مفت ہوگا، چلاس اسپتال کی میں ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں