ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور نے چھٹاپشاورزلمی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

Alkhidmat

پشاور(جسارت نیوز)پشاوربلائنڈکرکٹ ٹیم نے اپنی شاندارفتوحات کے سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے چھٹاپشاورزلمی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیافائنل میں میزبان پشاور نے سلام آباد کو39رنز کے شکست دیکر فتح اپنے نام کی 5 روزہ مقابلوں میں اسلام آباد،اٹک،سرگودھا کی ٹیموںنے حصہ لیاان کے مابین سنگل لیگ پرمیچز منعقدہوئے۔فائنل اسلام آباد اور پشاور کے درمیان اسلامیہ کالج پشاور میں کھیلا گیا۔پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ثنا اللہ کی شاندار110 کی اننگزکی بدولت پشاورنے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے۔ انیس اور حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جوا ب میںاسلام اباد کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 185 رنز تک محدود رہی ۔فائنل میچ کے موقع پرصوبائی وزیربرائے زکوا وعشروسوشل ویلفیئرایجوکیشن انورزیب خان مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع وائس چانسلراسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورگل مجیدخان،ڈائریکٹر اسپورٹس علی ہوتی ،ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرخالد اقبال،ڈائریکٹر اسپورٹس پلائنگ سلیم رضاء،اسٹنٹ کمشنر پشاور اظہر خان حبیب اللہ خٹک ڈائریکٹر ایڈمن پی بی سی سی، مسعود جان قومی کوچ برائے نابیناکرکٹ ٹیم، ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس برائے بینائی سے محروم افرادچائلڈر مسٹر نذیر شاہ اور پی سی سی بی اور پی بی سی سی کے دیگر متعدد نمائندے شامل تھے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں شیلڈز، ٹرافیاں، سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں