ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پیس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں 2میچوں کے فیصلے

کراچی پیس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ضلع شرقی کے ایڈ منسٹریٹر رحمت اللہ شیخ و دیگرمیچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں

Alkhidmat

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی خصوصی کاوش سے کوکن گراؤنڈ بہادرآباد میں کراچی پیس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے جاری ہے جس میں 2 میچز کھیلے گئے جس میں ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ نے ونگ کمانڈر رینجرز لیفٹٹننٹ کرنل عمر ظفر کے ہمراہ میچز دیکھے اور بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو داد تحسین پیش کی ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ملیر کے درمیان کھیلا گیا جو ڈسٹرکٹ ملیر نے 6 وکٹوں سے باآسانی جیت لیا، دوسرے میچ میں کے ڈی اے اور سندھ رینجرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، کے ڈی اے کی ٹیم گزشتہ روز نمائشی میچ میں ڈی ایم سی ایسٹ کی ٹیم کے مقابل کافی مضبوط دکھائی دی لیکن سندھ رینجرز کے خلاف وہ کچھ پیچھے رہی،سندھ رینجرز نے ٹارگیٹ 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، اس طرح ناک آؤٹ بنیاد پر ہونے والے ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ ملیر اور سندھ رینجرز نے مزید آگے جانے کی جگہ بنا لی ۔

Alkhidmat

 

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں