مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔
اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شمال میں جنین شہر کے قریب واقع ال یامون قصبے میں گھس کر کئی فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ فلسطینیوں کے ردعمل پر اسرائیلی فوجیوں نے آنسو گیس کے ساتھ ساتھ اصلی اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 فلسطینیوں کو الیامون قصبے میں اصلی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا اور زخمیوں کو جنین کے ابنی سینا اسپتال منتقل کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے ایک کو سر اور گردن اور دوسرے کو کمر میں گولی لگی ہے۔
جنونی یہودیوں کی طرف سے ان کے مذہبی تہور کے موقع پر مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے کی کال نے حال ہی میں مشرقی القدس اور مسجد اقصیٰ میں کشیدگی بڑھا دی تھی۔