
دبئی(جسارت نیوز)آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں اومان نے پاپوا نیو گنی کو85رنز سے شکست دیدی،اومان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے،پاپوا نیو گنی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، پوری ٹیم 44.3اوورز میں 192رنز پر ڈھیر ہوگئی ،بلال خان مین آف دی میچ قرار پائے ۔دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 78ویں میچ اومان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 277رنز بنائے، جتندر سنگھ نے 79، آیان خان نے 62اور کپتان ذیشان مقصود نے 52رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، پاپوا نیو گنی کی طرف سے نورمان وینوا نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاپوا نیو گنی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 44.3اوورز میں 192رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، چارلس امینی 60رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، اومان کی طرف سے بلال خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔