نئی دہلی: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں ایس حمیدوانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر کاز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق انہوں نے مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام کے قتل اور گرفتاریوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام سے روکنے کے لیے آگے آئے،شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں جموں و کشمیر پیپلز لیگ، جموں و کشمیر مسلم لیگ، محمود احمد ساگر، الطاف حسین وانی اور دیگر شامل ہیں۔
The post ایس حمیدوانی نے کشمیر کاز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،نعیم احمد خان appeared first on Daily Jasarat News.