ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کے بلا مقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد انکے مستعفی ہونے کے بعد عمل میں لایا گیا۔
آج اسمبلی اجلاس میں 53 کے ایوان میں سے 33 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا قائد ایوان کے انتخاب کے 27 ممبران کی حمایت درکار ہے۔
33 اراکین نے تنویر الیاس کے حق میں ووٹ دیا کوئی بھی ووٹ ضائع مسترد نہیں ہوا اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا اور یہ موقف اختیار کرتے اجلاس کا بائیکاٹ کیا کہ چونکہ جب صدر آزاد کشمیر نے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے یہ اجلاس طلب کیا تو اسوقت تک اسکی سمری پر وزیر اعظم کے دستخط موجود نہیں تھے جس کے باعث یہ اس اجلاس کی کاروائی غیر آئینی ہے جبکہ سپیکر نے اپوزیشن کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موصول ہونے والے مسودے پر وزیر اعظم کے دستخط موجود تھے لہذا یہ اجلاس آئینی ہے۔
ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے نتائج کا اعلان کیا۔ تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس خان 33 ووٹ لیکر بلامقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے۔
سردار تنویر الیاس خان آزاد کشمیر کے 14 ویں وزیر اعظم ہیں
سردار تنویر الیاس کا تعلق پونچھ آزاد کشمیر سے ہے ملک کی معروف کاروباری شخصیت ہیں اور وہ پنچاب میں وزیر اعلی کے
معاون خصوصی رہ چکے ہیں اس کے علاوہ تنویر الیاس عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے سے پہلے آزاد کشمیر کے سنئیر موسٹ وزیر کی حثیت سے آزاد کشمیر کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں