ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے

بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے1900 سے زائد سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا ۔سکھ یاتری 17 تا 21 اپریل 2022 تک لاہور میں گردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے۔ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے سکھ یاتریوں کے قیام کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سکھ یاتریوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ سکھ یاتریوں کی جانب سے بیساکھی میلے کے انتظامات اور لاہور انتظامیہ کی جانب سے خیر مقدم کیے جانے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں