ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شعبہ تعلیم و صحت میں عیسائیوں کا کردار قابل ستائش ہے، عبدالقدوس بزنجو

Alkhidmat

کوئٹہ (آئی این پی ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی قوم کا کردار قابل ستائش ہے۔ ایسٹر کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ سلام امن و سلامتی کا پیغام لے کر دنیا میں آئے۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مسیحی برادری ملک و قوم کی ترقی میں اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی قوم کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی قوم اپنی خوشیوں میں ان نادار اور مستحق لوگوں کو بھی شریک رکھے جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری اپنی عبادات میں ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کی خصوصی دعائیں کرے۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں