ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کی آتے ہی ڈرامہ بازی شروع ہو گئی،اسد عمر

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کے اسلام آباد میٹرو کے افتتاح کے بعد سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سی ڈی اے کی دو ماہ پرانی پریس ریلیز جاری کردی۔

پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میٹرو کا اپریل میں فعال ہونا پہلے سے ہی طے تھا،اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سی ڈی اے دو ماہ پہلے بتا چکا ہے اسلام آباد میٹرو اپریل کے پہلے ہفتے چلنا شروع ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سی ڈی اے کی دو ماہ پرانی پریس ریلیز بھی شیئر کی،اسد عمر نے شہباز شریف کے پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کو فعال کرنے سے متعلق دئیے گئے احکامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آتے ہی ڈرامہ بازی شروع ہو گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں