ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی معیشت پر 3 یو ٹرن لے لیے گئے ہیں، حماد اظہر

 اسلا م آباد: سابق وفاقی وزیرتوانائی حماداظہر نے کہاہے کہ بیرونی مداخلت سے آنے والی حکومت نے ملک کی معیشت پر حملہ شروع کر دیاہے، ملکی معیشت پر 3 یو ٹرن لے لیے گئے ہیں۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ اسلا م آباد میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کیا سنا اس کو بھی واپس لے رہے ہیں، پاکستان میں ایل این کی کوئی سٹوریج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے جلسے نہیں رکتے، ہمارے جلسوں میں ایک بھی گلاس تک نہیں ٹوٹا، ہمارا جلسہ رک نہیں سکتا، تمام رکاوٹیں عبور کریں گے۔ آپ آج عام انتخابات کرا لیں، قوم عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنے کے لیے بے تاب ہے۔ حماد اظہر نے پشاور اور کراچی کے لوگوں کا بڑے بڑے جلسوں پر شکریہ ادا کیا، کہا یہ نوجوانوں کی جماعت ہے، اس وقت غلامی کی حکومت ہے، لاہور سیاسی اور شعور رکھنے والا شہر ہے، لاہور میں بہت بڑا جلسہ منعقد ہونے جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں