ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا، وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات کی ہے۔

حافظ حفیظ الرحمن نے وزیرِ اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چلاس میں وزیرِ اعظم کی عالمی معیار کی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کی منظوری مقامی لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں۔

حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ٹریفک کی سارا سال روانی کیلئے بابو سر ٹنل کی منظوری سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی آبادی کی آمدورفت و معاشی سرگرمیاں سارا سال بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، چار سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا، انشا اللہ ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں