ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم آج اسلام آباد ائرپورٹ تک میٹرو بس سروس کا افتتاح کرینگے

Alkhidmat

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف آج اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ تک میٹرو بس سروس کا افتتاح کریں گے، افتتاحی تقریب وفاقی دارلحکومت کے ایچ 9 سیکٹر میں واقع میٹرو بس ڈپو میں صبح ساڑھے 9 بجے ہوگی۔ 16 ارب روپے کی لاگت سے 25.6 کلومیٹر میٹرو ٹریک کی تعمیر کا کام جنوری 2017ء میں شروع کیا گیا تھا، اس منصوبے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے عملدرآمد کیا اور اسے اگست 2018ء میں مکمل ہونا تھا تاہم اس منصوبے کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور گزشتہ سال اس کا سول ورک مکمل ہوا۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ سال مارچ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اس منصوبے کو لے لیا تھا اور بسوں کی خریداری کا عمل شروع کیا۔ 14 اپریل بروز جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف نے اچانک صبح 7 بجے اسلام آباد میٹرو بس سروس کے پشاور موڑ اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ تک سروس کے آغاز میں غیر معمولی تاخیر کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2017ء میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی جانب سے ایک سال کی مقررہ مدت کے ساتھ شروع کیا گیا منصوبہ آج تک نامکمل ہے۔ وزیراعظم نے عہدیداران سے کہا کہ وہ ہوائی اڈے جانے والے مسافروں کا سامان رکھنے کیلیے بسوں میں ریک کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے منصوبے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار اور اسے سخت غفلت قرار دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ منصوبے پر اب تک 16 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں