ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی ،ایم کیوایم معاہدے کیخلاف مختلف جماعتوں کے مظاہرے

Alkhidmat

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)قومی عوامی تحریک اور سندھ عوامی فورم کی جانب سے پی ڈی ایم اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والے معاہدے کیخلاف احتجاج و ریلیاں نکالی گئیںاور معاہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قومی عوامی تحریک کیجانب سے گل سینٹر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اس موقع پر عبدالقادر رائنو، نوید احمد کاتیار ، حورالنساء پلیجو و دیگرنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی یونٹ کے نام پر سندھ کی تقسیم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،مردم شماری میں شناختی کارڈ کی شرط ختم کرکے سندھ میں غیر قانونی رہائش پذیرافغانیوں، بہاریوں، برمی، بنگالیوں اور ہندوستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن کو ساتھ شمار کیاجارہاہے ،سندھ کے اصل باشندوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے سودا گر پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی ودیگر پارٹیاں اقتدار کے لالچ میں ایم کیو ایم جیسے عالمی دہشت گرد ٹولے سے اتحاد کرکے سندھ کی ایم کیو ایم کی مرضی کے مطابق انتظامی بنیادوں پر تقسیم کررہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو ہم اسلام آباد تک لانگ مارچ کرکے اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے ۔دوسری جانب سندھ عوامی فورم کی جانب سے اولڈ کیمپس سے فورم کے چیئرمین جان محمد جونیجو، ڈاکٹر حسن لغاری، ڈاکٹر انور حاجانو ایڈووکیٹ، رزاق میرانی ، محمد حسن کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ،ریلی کے پریس کلب پہنچنے پرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جان محمد جونیجو نے کہاکہ حکمران اپنے اقتدار کے لالچ میں سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں، انہوںنے کہاکہ آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان ، ن لیگی اور بلوچ رہنما اختر مینگل ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ میں انتظامی یونٹ بنانے اور سندھیوں کے ڈومیسائل رد کرکے کراچی میں ملازمت کرنے والے سندھیوں کو نکالنے کی سازش کر رہے ہیں، اہم عہدے ایم کیو ایم کے حوالے کیے جارہے ہیں ،دنیابھر کے پناہ گزین سندھ میں آکر نوکریاں حاصل کررہے ہیں دہشت گردی کررہے ہیں ۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں