ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں اسپتال سے عورت نومولود بچہ اٹھا کے لے گئی

کراچی کےعلاقے گلبرگ میں نجی اسپتال سے نومولود بچے کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس نے اسپتال کی خاتون ملزمہ سمیت چار ملازمین کو حراست میں لے لیکرواقعہ کامقدمہ بھی درج کرلیا۔ا سپتال کےباہرسی سی ٹی وی فوٹیج میں برقعے اور سفید کوٹ میں ملبوس دو خواتین کوبچےکولے جاتے دیکھاجاسکتا ہے۔۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں بلاک تیرہ کےنجی اسپتال سے نومولودکےاغواء کا واقعہ اتوارکی صبح چاربجےپیش آیا۔
اہل خانہ کے مطابق دوروزقبل پیداہونےوالےبیٹے کووارڈمیں آنےوالی دوخواتین نےمیڈیکل عملہ ظاہرکرکےطلب کیا اورچیک اپ کرنے کا بتا کرلےگئیں۔والدین کاکہناہےکہ تاخیرپراسپتال انتظامیہ سےمعلوم کیا توانہوں نے لاعلمی کااظہارکیا۔بچے کےاغواء کامقدمہ والدکی مدعیت میں گلبرگ تھانےمیں درج کرلیاگیا۔علاقہ پولیس کےمطابق اسپتال کی خاتون ملزمہ سمیت چارافراد کوحراست میں لیاگیاہے۔

اسپتال میں نصب کیمرے واقعے کےوقت کیوں غیرفعال تھے اس حوالے سےبھی تفتیش کی جارہی ہے۔اسپتال کےقریب شادی ہال کے باہرنصب خفیہ کیمروں میں دوخواتین کوبچےکولےکررکشہ کےذریعےتیسری خاتون کےہمراہ فرارہوتےدیکھاجاسکتاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں