ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی پھر مہنگی ہوگئی

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 3روپے 15پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق فیصلہ 27اپریل کو کرے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیپرا نے ابھی چند روز قبل بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جو حکومتی منتقلی کے بعد بجلی صارفین کیلئے پہلا جھٹکا تھا۔ یہ اضافہ اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا، سی پی پی اے-جی نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں