ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بطور چیئرمین پی سی بی اپنے مستقبل کا فیصلہ رمیز کے اپنے ہاتھ میں ہے،عمران خان

 اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈرمیزراجہ کے حوالے سے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بطور چیئرمین پی سی بی اپنے مستقبل کا فیصلہ رمیز کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان  نے  بنی گالہ میں صحافیوں سے ملاقات کی اور رمیزراجہ کے استعفے اور نجم سیٹھی کی پی سی بی میں آنے کی خبروں پرتبصرہ کیا۔اس موقع پرصحافی نے عمران خان سے سوال  کیا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے آپ رمیز راجہ کو کیا ہدایت دیں گے؟

صحافی کو جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رمیزراجہ میرا کھلاڑی ہے، میں نے اسے آزاد چھوڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمیزراجہ آخر تک مخالفین کا مقابلہ کریں گے اور  بطور چیرمین پی سی بی مستقبل کا فیصلہ ان کے  اپنے ہاتھ میں ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر رمیزراجہ چیرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں تو وہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں