ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی سے روانہ چوتھی گڈنیس ٹرین افغانستان پہنچ گئی

وزارت داخلہ، ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD)   اور  دیغر   غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے تیار کردہ انسانی امدادی سامان لے کر چوتھی "گڈنیس ٹرین” افغانستان پہنچ گئی  ہے ۔

1478 ٹن انسانی امدادی سامان لے جانے والی ٹرین، جو 30 مارچ کو دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہوئی تھی، ترکمانستان کی سرحد پر واقع ترگنڈی بارڈر گیٹ سے افغانستان میں داخل ہوئی۔

ترگنڈی بارڈر گیٹ پر منعقدہ تقریب میں ترکی کے ہرات کے قونصل جنرل سینان الہان، AFAD، ترک ہلال احمر، افغان ہلال احمر کے حکام، TIKA (ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی) ہرات کے کوآرڈینیٹر عرفات ڈینیز اور افغان حکام نے شرکت کی۔

اے ایف اے ڈی انٹرنیشنل ہیومینٹیرین ایڈ گروپ کے سربراہ برہان اسلان نے کہا کہ ’’گڈنیس ٹرین‘‘ میں بنیادی طور پر  غذائی اجناس موجود  ہوتی ہیں۔

اسلان نے کہا کہ تمام صوبوں میں ہر ضرورت مند خاندان میں 70 کلو گرام کے پیکج تقسیم کیے جائیں گے۔

 

"گڈنیس ٹرین” جو ترکی، ایران اور ترکمانستان کی سرزمین سے  گزر کر  4 ہزار 168 کلومیٹر کا سفر طے کر کے افغانستان پہنچی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں