ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دادو، دو گائوں میں آتشزدگی ، 4 بچے جھلس کر جاں بحق، متعدد زخمی

دادو:دادو کی تحصیل میہڑ اور خیرپورناتھن شاہ میں طوفان کے باعث دوگائوں میں آتشزدگی سے 4بچے جھلس کر جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

میہڑ کے گائوں فیض محمد میں آتشزدگی سے پورا گائوں جل گیا، صالح ماچھی میں بھی پچیس گھر جل گئے، خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گائوں فیض محمد چانڈیو میں مٹی کے طوفان سے ایک گھر میں لگنے والی آگ نے مزیدگھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے میں4 بچے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعہ میں کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے اور اناج بھی جل گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں