ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو بھی اسمبلی رکنیت سے مستعفی

جیکب آباد: پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰٰ دے دیا تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی تصدیق انکے بھتیجے مولا بخش سومرو نے کی ہے۔

محمد میاں سومرو نے پارٹی پالیسی کے تحت قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے اور اپنا استعفیٰ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کو جمع کرایا ہے اس طرح قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والوں کی تعداد 124 ہو گئی ہے۔

محمد میاں سومرو اندورن سندھ کے ضلع جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں