ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی کُل آبادی کا 26،9 فیصد بچوں پر مشتمل ہے

گذشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں بچوں کی آبادی 2 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزار 300 نفوس کے ساتھ ملکی آبادی کا 26،9 فیصد ہے۔

ترکی محکمہ شماریات نے سال 2021 کی اطفال مردم شماری کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔

اقامتی ایڈریس کی بنیادوں پر آبادی رجسٹریشن سسٹم کے نتائج کی رُو سے سال 2021 کے اواخر تک ترکی کی آبادی 8 کروڑ 46 لاکھ 80 ہزار 273 نفوس ریکارڈ کی گئی ہے جس میں 2 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزار 300 نفوس کی آبادی بچوں پر مشتمل ہے۔

ترکی میں بچوں کی آبادی کا 51،3 فیصد لڑکوں اور 48،7 فیصد لڑکیوں پر مشتمل ہے۔

ترکی میں 1970 میں ، اطفال گروپ کے لئےاقوام متحدہ کی طے کردہ حد یعنی 0 سے 17 سال عمروں کے، بچوں کی آبادی کُل آبادی کا 48،5 فیصد، 1990 میں 41،8 فیصد اور 2021 میں 26،9 فیصد رہی۔

یورپی یونین کے رکن 27 ممالک میں شرح نفوسِ اطفال اوسطاً 18،2 فیصد رہی۔

یورپی یونین ممالک میں بچوں کی آبادی کے اعتبار سے 23،9 فیصد کے ساتھ آئرلینڈ، 21،5 فیصد کے ساتھ فرانس اور 21،5 فیصد کے ساتھ سویڈن سرفہرست رہے۔

یونین کے جن ممالک میں بچوں کی آبادی سب سے کم رہی ان میں 15،8 فیصد کے ساتھ اٹلی، 15،9فیصد کے ساتھ مالٹا، 16،5 فیصد کے ساتھ پرتگال اور 16،5 فیصد کے ساتھ ہی جرمنی شامل ہیں۔

ترکی میں 26،9 فیصد کے ساتھ بچوں کی آبادی یورپی یونین کے رکن ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں