ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی عراق، پی کے کے اور عراقی سیکیورٹی فورسسز کے درمیان جھڑپ

عراق کے صوبے موصل کے سنجار ضلع میں سیکورٹی فورسز اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

دہشت گرد تنظیم کے زیر کنٹرول دو چوکیاں عراقی فوج کے کنٹرول  میں آ گئیں۔

بغداد انتظامیہ کی طرف سے اکتوبر 2020 میں عراقی کردی علاقائی انتظامیہ   کے ساتھ دستخط کیے گئے سنجار معاہدے کے باوجود PKK ضلع کو خالی نہیں کرنا چاہتی۔

سنجار سرحد پر دہشت گرد تنظیم PKK اور عراقی فورسز کے درمیان گزشتہ دو دنوں میں جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔

عراقی فوج نے سنجار کے قصبوں سنون اور دوگیرے میں جھڑپوں کے نتیجے میں دو چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔

ضلع کے کچھ علاقوں میں کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سنجار جانے والی اہم سڑکیں بند کر دی گئیں۔ اعلان کیا گیا ہے کہ سیکینیا گاؤں اور گیلی شیلو علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں