وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت عید تک صوبہ پنجاب میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت550 روپے سے کم کر کے 400 روپے اور فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت صوبہ پنجاب میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اور فی کلو چینی کی قمیت میں 5 روپے کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت عید تک صوبہ پنجاب میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت550 سے روپے سے کم کر کے 400 روپے اور فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب آٹے اور چینی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی مدد کرے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان
وزیر اعظم شہباز شریف کا عید تک 10 کلو آٹے بیگ کی قیمت550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت ۔ pic.twitter.com/8h7HeLXKEE
— PML(N) (@pmln_org) April 19, 2022