ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی جگہ کوکیمپ آفس بنانے کی خبریں جھوٹ ہیں،مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اورجگہ کیمپ آفس بنانے کی خبریں بے بنیاد اورجھوٹ ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا سلسلہ رکنا چاہئیے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اور جگہ کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرنے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں جبکہ پولیس فورس اور انتظامی عملے کی کسی بھی جگہ تعیناتی کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ ایسی کسی بھی بے بنیاد خبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق کر لیں اورسوشل میڈیا صارفین بھی ایسے منفی پراپیگینڈے کو مسترد کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں