ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کی متاثرہ خاتون رکن کوما میں چلی گئیں

راولپنڈی: 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متاثرہ پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا بتانا ہے کہ آسیہ امجد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس تشدد کا نشانہ بنی تھیں، ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ کوما میں جاچکی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آسیہ امجد پچھلے 30 گھنٹوں سے وینٹی لیٹر پر ہیں اور  ڈاکٹروں کاکہنا ہےکہ آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آسیہ امجد راولپنڈی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں