ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کی جائے،پاکستان بزنس کونسل کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بزنس کونسل نے ملک کو سری لنکا جیسے حالات میں جانے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز دی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کی جائے، سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے‘ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو مہنگائی کا باعث بنتے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدات کم کر کے ملکی زرمبادلہ پر دباؤ کم کیا جائے‘ غیر ضروری اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھائی جائے‘ کاروباری مراکز اور شادی ہالز کو جلد بند کیا جائے۔ خط میں وزیراعظم کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے‘ ٹیکس بیس بڑھانے کے لیے ایف بی آر ریفارمز لائی جائیں‘ نان فائلرز پر ایڈوانس اور ودہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں