ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل کے اسکول میں دھماکے ،6 افراد ہلاک ،22 زخمی،پاکستان کی مذمت

کابل/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کیعبدالرحیم شہید اسکول پر دھماکے اس وقت ہوئے جب طلبہ باہرنکل رہے تھے۔ 3 دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔دھماکوں کے بعد سیکورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکا بندی کردی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاوہ ازیں پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جبکہ متعدد بے گناہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں دہشت گردی کے ان واقعات میں لقمہ اجل بننے والوں کے خاندانوں سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے اورہم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں یہ بات اہم ہے کہ افغانستان اورعالمی برادری دہشت گردی کی لعنت کے خلاف قریبی تعاون میں شامل ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں