ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کی بعض اہم ویب سائٹوں پر سائبر حملہ

اسرائیل کے محکمہ ائیر پورٹ سمیت بعض اہم ویب سائٹوں پر عراقی شیعہ گروپ نے سائبر حملہ کر دیا ہے۔

روزنامہ یڈیوٹ آہرونوٹ کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی ویب سائٹوں میں وزارت رسل و رسائل سے منسلک محکمہ ائیر پورٹ سمیت اسرائیل قومی نشریاتی ادارہ KAN اور چینل 9 شامل ہیں۔

حملے کے نتیجے میں مقامی وقت کے مطابق شام 9 بجے محکمہ ائیر پورٹ کی خدمات میں تعطل آ گیا تاہم محکمے کا آپریٹنگ سسٹم سائبر حملے کا نشانہ نہیں بنا۔

دعوے کے مطابق سائبر حملہ "الطہریہ ٹیم” نامی، ایرانی حمایت یافتہ، عراقی شعیہ گروپ نے کیا ہے۔

حملے کو سپاہ پاسداران انقلابِ اسلامی القدس فورسز کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی جوابی کاروائی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے 3 جنوری 2020 کو عراق کے بغداد ائیر پورٹ پر القدس فورسز کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور ہشدی شابی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے کانوائے پر MQ-9 ڈرون طیارے سے حملہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں