اسلام آباد: امریکی نمائندہ الہان عمر کی اسلام آباد دورے پر عمران خان سے ملنے پر نئے تنازع نے جنم لے لیا ،کیونکہ گزشتہ ہفتے نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی امریکی قانون ساز کا پہلا دورہ پاکستان ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قانون ساز الہان عمر کی عمران خان سے ملاقات پر نئے تنازع کا سبب اس لیے بن رہا ہے کہ عمران خان مسلسل اپنی اقتدار سے آئینی طریقے سے برطرفی کا زمہ دار امریکا کو قرار دے رہے ہیں ۔