ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے مخصوص نشتیں دینے پر غور

وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کےلیے نشستیں مختص کرنے پر غور کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر کام کررہی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال نہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق تمام اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔

وزارت قانون و انصاف نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کے استعمال سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کے لیے نشستیں مختص کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم غریب ملک ہیں پوری دنیا میں پولنگ اسٹیشن قائم کر کے ووٹنگ نہیں کر اسکتے نہ ہی سفارتخانوں میں اتنے بڑے پیمانے پر اوورسیز ووٹنگ ممکن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں