خیرپور کے کچے کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 گھر مکمل جل گئے۔تحصیل گمبٹ کے کچے کے علاقے بہارو کے دیہی گوٹھ دڑو جھنجھن میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی جس سے 12 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ آگ کی وجہ سے گھروں میں موجود اناج، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان جل گیا ہے اس کے ساتھ 7 بھینسیں، 2 گائے، اور 15 بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔ متاثرین لعل بخش، احمد بخش، اللہ ڈنو، محرم، نواب، عبدالرحمان، غلام حسین سمیت دیگر کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے کچے مکانات ہونے کی وجہ سے فوری آگ لگ گئی اور سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا ہے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔