ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس بند

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر میٹرو بس اور اورنج لائن سروس کو شام 4بجے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ حکام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران سکیورٹی تھریٹ کے باعث میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک بند رہیں گی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے آفیشل پیج پر رائیڈرز کو آگاہ کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق گجومتہ سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس کو معطل کیا جائے گا۔اورنج لائن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت کو معطل کردیا جائے گا۔سیکیورٹی خدشات پر اداروں کی ایڈوائس پر اتھارٹی نے سروسز کی معطلی کا فیصلہ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں