ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاﺅنٹی کرکٹ میں شاہین کی پہلی وکٹ ،مارنس لبوشین پاکستانی پیسر کے سامنے پھر بے بس

گلیمورگن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کاﺅنٹی کرکٹ میں بھی وکٹوں کا کھاتہ بڑے کھلاڑی کو آٹ کرکے کھول لیا۔ انگلش کاﺅنٹی کرکٹ ٹیم میں گلیمورگن اور مڈل سیکس کے درمیان میچ سے قبل ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی۔

کرکٹ شائقین نے مڈل سیکس میں شامل کرکٹر آف دی ایئر شاہین شاہ آفریدی اور نمبر ون ٹیسٹ بیٹر آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی۔میچ میں جب دونوں کا پہلی مرتبہ آمنا سامنا ہوا تو نتیجہ وہی نکلا جو بین الاقوامی کرکٹ میں نکلتا ہے۔

اس مرتبہ شاہین آفریدی نے مارنس لبوشین کو پہلی ہی گیند پر آﺅٹ کردیا۔پاکستانی فاسٹ بولر نے اپنے روایتی انداز میں اس خوشی کا جشن منایا جب کہ مارنس لبوشین وکٹ گنوانے پر مایوس نظر آئے۔ خیال رہے کہ یہ انگلش کانٹی کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی پہلی وکٹ تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں