ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب آج ہوگی

کراچی امن ٹیپ بال ٹورنامنٹ کے میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ایڈمنسٹریٹر شرقی سے وصول کرتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ وپولیس ورینجرز کی کاوشوں سے سجایا گیا میلہ کراچی امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا جس کے بعد اختتامی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ وزیر اطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی، مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے جو فائنل میچ دیکھنے کے بعد ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ کراچی امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ نے اداروں کو یکجا جمع کر کے ایک شاندار روایت کو جنم دیاہے، سول اور فورسز کے اداروں نے مل کر اس ٹورنامنٹ کو رونق بخشی ہے، ٹورنامنٹ کے انعقاد پر جو پذیرائی ملی ہے اس سے آئندہ کیلئے حوصلہ بڑھا ہے کہ اس قسم کے ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنایا جاتا رہے.۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں