ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پریس کانفرنس کی اجازت کیوں نہیں دی ؟

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کی اجازت نہ مل سکی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزراء اسد عمر اور شفقت محمود نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرنی تھی۔
پریس کانفرنس کے لیے میڈیا کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے تھے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس کے نئے مقام اور وقت کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں