ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشال �یلکن نے ڈاکٹر جنید علی شا� ٹی 10ٹرا�ی اپنے نام کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے ڈاکٹر جنید علی شاہ ٹی ٹین کرکٹ ٹرافی کا فائنل ایشال فیلکن انٹر پرائز نے کینٹ ویریس کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر جیت لیا جبکہ اس سے قبل اے او کلینک کو سیمی فائنل میں ایشال فیلکن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نصرت فہیم نے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر معروف اسپورٹس پیٹرن نعیم اصغر۔ سابق سیکرٹری زون چار مسرت رضا اور ٹورنامنٹ سیکرٹری فیصل شیخ بھی موجور تھے۔ فاتح ٹیم کو دو لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔قبل ازیں فائنل میں کینٹ ویرس نے پہلے پیٹنگ کی اور دس اوورز میں 77 رنز بناے۔ ارسلان فرزند 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ احمد دانیال اور قیصر اشرف نے دو دو وکٹیں لیں۔ جواب میں ایشال قیلکن نے ہدف 8 اوورز میں حاصل کرلیا۔ سدیش خان نے 38 اور ایم وحید نے 21رنز کی عمدہ اننگز کھیلں۔ اعظم حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سدیش خان بہترین بلے باز اور اعظم حسین بہترین بولر قرار پائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں