ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسانی کوریڈور بند رہیں گے، انخلاء نہیں ہو سکے گا: ایرینا ویریشچُک

روس کی 24 فروری کو یوکرین کے خلاف شروع کردہ جنگ کے دوران شہریوں کے انخلاء کے لئے کھولے گئے انسانی کوریڈور آج بند رہیں گے۔

یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچُک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزرگاہ کے خطرات کی وجہ سے آج بروز 22 اپریل کو انسانی کوریڈور بند رہیں گے۔ انخلاء کے منتظر سب افراد سے میری اپیل ہے کہ تحمل سے کام لیں اور انتظار کریں۔

ویریشچُک نے کہا ہے کہ کل بھی روسی یونٹوں کی بھاری بمباری کی وجہ سے ماریوپول سے انخلاء کے منتظر انسانوں کو شہر سے نہیں نکالا جا سکا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز سے دونباس پر روسی حملوں میں اضافے کی وجہ سے، انسانی کوریڈور کھولنے کے موضوع پر، بسا اوقات روس اور یوکرین کے درمیان اتفاق نہیں ہو پا رہا۔

دوسری طرف یوکرین کی اٹارنی جنرل ایرینا وینیدکتووا نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف جنگ میں یوکرینی بچوں کو بھی استعمال کر رہا ہے۔ اس سے متعلق 8 واقعات کی نشاندہی ہوئی ہے۔

وینیدکتووا نے کہا ہے کہ روسی فوج یوکرینی بچوں کو ” فوجی معلومات جمع کرنے یا معلومات رسانی کے لئے، اسلحہ ڈھونے اور اس سے مشابہہ کاموں کے لئے استعمال کر رہی ہے”۔

روسی بمباری کی وجہ سے 1141 تعلیمی مراکز کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے وینیدکتووا نے کہا ہے کہ 24 فروری سے لے کر اب تک ابتدائی معلومات کے مطابق 208 بچے ہلاک اور 386 زخمی ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں