ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدے قصداً توڑے گئے،وزیرخزانہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے گئے کچھ وعدے جان بوجھ کر اور کچھ وعدے نااہلی سے توڑے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔بعد ازاں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن کے لیے روانہ ہو گئے۔دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خود مختاری کا سودا کیا، ہم اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، ان کی خدمات مزید درکار نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں