ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کو آئی سی سی میں نیا عہدہ مل گیا

 لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹیو وسیم خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ائی سی سی) کے نئے جنرل مینجر منتخب ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان ائی سی سی میں جیف آلڈرائس کی جگہ منتخب یوئے ہیں جو اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

اس حوالے سے وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں شمولیت اختیار کرنا اعزاز کی بات ہے۔ آئی سی سی کے موجودہ جنرل مینجر آلڈرائس نے وسیم خان کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے وسیم اپنے تجربے سے ادارے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنایا گیا تھا جس کے بعد وسیم خان عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں