ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحت کارڈ سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، قادر پٹیل

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے حوالے سے بہت سی شکایات ہیں جس کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم اس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے پولی کلینک اسپتال کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے، شعبہ صحت اہم اور حساس ہے اسی لئے اسپتالوں کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، پولیوکیس شمالی وزیرستان میں سامنے آیا ہے جس پر وزیراعظم نے پولیوکیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پیرکوقومی ٹاسک فورس برائیانسدادپولیوکااجلاس طلب کرلیا ہے اور ساتھ ہی پولیو خاتمے کے لییلائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، جہاں پولیو وائرس کیس سامنے آیا اس علاقے کو کارڈن آف کرکے مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے آگاہی کی بہت ضرورت ہے جس کے تدارک کے لئے ہم نے پلان بنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں